ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ میجر جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ صوبہ کردستان کے شہرسنندج میں 24 مارچ کے دن دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتوں سے وابستہ دہشت گرد گروہ نے 24 مارچ کو سنندج میں پولیس کے دو بہادر اور شجاع جوانوں کو شہید کردیا انھوں نے کہا کہ اس واقعہ کہ بعد سکیورٹی دستوں نے تلاش و جستجو کا کام شروع کیا اور واقعہ کے اصلی مجرموں کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کردیا ہے سنندج میں دہشت گردی کی اس کارروائی میں دو پولیس اہلکار شہید اور تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
3 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 234867
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ صوبہ کردستان کے شہر سنندج میں 24 مارچ کے دن دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔